طوطے سے محبت کا انداز نرالا

Feb 28, 2017

Mul Parrot Badsha-PKG 28-02

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/02/Mul-Parrot-Badsha-PKG-28-02.mp4"][/video]

ملتان: شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا میں طوطے سے محبت کا انداز نرالا، شوقین شخص نے طوطوں کی حسین نگری سجالی۔

ملتان کے میاں بادشاہ کو طوطوں کا شوق اتنا کہ پیرٹ ہاؤس بنا لیا ، الیگزنڈر گرے پیرٹ اورمکاؤ ہی نہیں ، لووبرڈز سمیت سو اقسام کے پانچ ہزارطوطے ہیں، جن کی قیمت ایک ہزارسےلےکرلاکھوں روپے ہے۔

میاں بادشاہ کا کہنا تھا کہ اس کا مجھے بچپن سے شوق تھا اب میرے پاس مختلف ممالک کی بے تحاشا ورائٹیز ہیں، ان کی خوراک اور میڈیسن بھی ہم نے رکھی ہوئی ہے۔

طوطوں کی اس نگری میں جو آئے وہ اتنے سارے طوطے دیکھ کردنگ رہ جائے کیونکہ انکی قیمت بہت زیادہ ہے۔

بادشاہ کا کہنا تھا کہ مجھے طوطے بہت پسند ہیں، میں یہاں بریڈ لے کر جاتا ہوں کچھ بریڈ ہیں جو بہت مہنگے ہیں، انہیں نہیں خرید سکتا۔۔ یہاں آتا ہوں دیکھ کر جی بہلاتا ہوں۔

میاں بادشاہ کا شوق وقت گزرنے کے ساتھ کاروبار کی شکل اختیارکرگیا، طوطوں سے ایسی انوکھی محبت کہ میاں بادشاہ نے تو یہاں ان کی دینا ہی آباد کرلی۔ سماء

Unique

Parrot

Tabool ads will show in this div