پی ایس ایل کا فائنل ، 2 بین الاقوامی کھلاڑیوں کے تحفظات
لاہور : اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی لاہور کے سفر سے کترانے لگے، دو بین الاقوامی کھلاڑیوں نے تحفظات کااظہار کردیا ۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے فائنل کا لاہور میں معقد کرانے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے دو کھلاڑی کرکٹر شین واٹسن اور بریڈ ہیڈن نے تحفظات کااظہار کردیا، اس سے قبل اوپنر بین ڈکٹ پہلے ہی پاکستان آنے سے انکار کرچکے ہیں۔
کھلاڑیوں کے تحفظات کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے متبادل آپشنز پر غور کرنا شروع کردیا ہے جبکہ کھلاڑیوں کو زیادہ معاوضہ کی پیشکش بھی کردی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے5 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل ٹائٹل میچ کرانے کی منظوری دیدی، فائنلسٹ ٹیموں کو ہیڈ آف اسٹیٹ لیول کی سیکیورٹی دی جائے گی۔ سماء