انقلاب دم توڑ گیا، مولانا حواس باختہ ہوچکے ہیں، رانا مشہود

اسٹاف رپورٹ

لاہور : وزير قانون پنجاب نے ڈاکٹر طاہر القادری کے بيان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا کا انقلاب دم توڑ گیا وہ حواس باختہ ہوچکے ہیں۔

لاہور سے جاری ايک بيان ميں وزير قانون پنجاب رانا مشہود کا کہنا تھا کہ  ایک غیر ملکی شہری غیر ملکی طاقتوں کے اشارے پر پاکستان میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے اور پولیس کو حکومتی احکامات نہ ماننے پر اکسانا بغاوت کے زمرے میں آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے غیور عوام غیر ملکی ایجنٹ کی سازش کو ناکام بنا دیں گے، مولانا طاہر القادری کے انداز گفتگو کو کسی طور پر مہذب نہیں کہا جا سکتا۔

وزیر قانون پنجاب کہتے ہیں کہ مولانا کی بڑھکیں کسی مزاح سے کم نہیں ہیں، چوہدری برادران اسی طرح ہاتھ ملتے رہ جائیں گے اور ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔ سماء

توڑ

western

weapons

android

Tabool ads will show in this div