گلگت بلستان میں زلزلے کےجھٹکے،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

اسٹاف رپورٹ


گلگت : گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

رات ایک بج کر اکیاون منٹ پر آنے والے جھٹکوں کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے، زلزلے کے جھٹکے ضلع استور، اسکردو اور گلگت میں محسوس کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہمالیہ بتایا جاتا ہے، اس سے پہلے شام پانچ بجے بھی زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، پولیس ذرائع کے مطابق کسی علاقے سے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ سماء

میں

law

entry

Tabool ads will show in this div