ضرب عضب،بڑےکمپاؤنڈپرفوج کاکنٹرول،بارودی فیکٹری پکڑی گئی

اسٹاف رپورٹ


میران شاہ :  آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیاب پیش قدمی جاری ہے۔ پاک فوج نے میران شاہ میں دہشت گردوں کے بڑے کمپاؤنڈ پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے، جب کہ دہشت گردوں کی ایک اور بارودی فیکٹری بھی پکڑی گئی ہے۔

پاک فوج نے میران شاہ کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے زمینی کارروائی تیز کر دی۔ بارودی سرنگیں اور خود کش جیکٹیں بنانے والی ایک اور فیکٹری پکڑی گئی ، دہشت گردوں کے کمپاؤنڈ پر بھی قبضہ کر لیا۔ پاک سر زمین کو پاک کرانے کیلئے جاری آپریشن ضرب عضب میں تیزی آگئی اور کامیابیاں تیزی سے پاک فوج کے قدم چوم رہی ہیں۔

میران شاہ میں ڈانڈے درپہ خیل میں دہشت گردوں کے کمپاؤنڈ پر پاک فوج کے دستوں نے قبضہ کرلیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق کمپاؤنڈ میں بارودی سرنگیں اور خودکش جیکٹیں تیار کی جاتی تھیں جبکہ پاکستان بھر میں دھماکے کرنے والے دہشت گردوں کی تربیت کا مرکز بھی قائم کیا گیا تھا۔

ملک کے بہادر سپوتوں نے کارروائی کر کے دھماکا خیز مواد، گولیاں ، ڈیٹونیٹرز اور بم کی تیاری میں استعمال ہونے والے آلات برآمد کر کے ناکارہ بنا دیئے۔ آپریشن کے ساتھ ساتھ پاک فوج نے آئی ڈی پیز کی دیکھ بھال میں بھی کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی۔ ترجمان کے مطابق بنوں میں رجسٹرڈ تمام 37 ہزار پانچ سو ستاون خاندانوں کو راشن فراہم کیا گیا۔ سماء

grave

Tabool ads will show in this div