پانچ کروڑجرمانہ دینا پڑے گا

ayyan-ali-profashionism.com_

اسلام آباد:ایپلٹ کورٹ نے کرنسي اسمگلنگ کيس ميں مسلسل عدم حاضري پر ڈالر گرل کي اپيل خارج کر دی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ لگتا ہے ایان علي کے وکیل کو کیس سے دلچپسی نہیں رہی۔ ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالے جانے کے بعد کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملوث ماڈل گرل ایان علی ایان تو دبئی چلی گئیں، مگر لگتا ہے کہ  اُن کے وکیل نےبھی کیس میں دلچسپی لینا چھوڑدی ہے۔

کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ کی مسلسل عدم حاضری پر اپیلٹ کورٹ کے ڈویژنل بنچ نے پانچ کروڑ جرمانے کے خلاف ایان علی کی اپیل خارج کر دی۔۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ بظاہرلگتا ہے کہ ایان علی کے وکیل کو اب کیس میں دلچسپی نہیں رہی لہذا عدم حاضری پر اپیل خارج کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ ماڈل گرل نے کسٹم کورٹ کی جانب سے پانچ کروڑ جرمانے کے فیصلے کو چیلنچ کر رکھا تھا۔ سماء

ECL

custom court

Court Reject Appeal

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div