آسکر ایوارڈز کے دوران سب سے بڑی غلطی
لاس اینجلس : فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے آسکر کی تقریب لاس اینجلس میں جاری ہے، جہاں ہزاروں ستاروں کی کہکشاں نے اپنے رنگ جمائے ہوئے ہیں وہی میزبانی کے دوران میزبان سے بڑی غلطی بھی سرزد ہوگئی۔ آسکر ایورڈ کی تقریب کے دوران سب کو بہترین فلم کے اعلان کا انتظار تھا، دل تھامے تمام اداکار اس بند لفافے پر نظریں جمائے بیٹھے تھے جس میں بہترین فلم کا نام قید تھا، اور پھر وہ فیصلہ کن گھڑی آہی گئی اور میزبان کی جانب سے بہترین فلم کا نام پکارا گیا اور وہ ہی ہوا جس کی سب کو امید تھی۔
گولڈن گلوب، بافٹا، کریٹکس چوائس ایوارڈ اور دیگر ایوارڈز اپنے نام کرنے والی لالا لینڈ کو بہترین فلم کے ایوارڈ کیلئے پکارا گیا، جس پر ستاروں سے سجا ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔
اسٹیج پر لالا لینڈ کی پوری ٹیم امڈ آئی اور انہیں تمام نیک خواہشات اور مبارک بادوں کے ساتھ ایوارڈ سونپا گیا، تاہم کچھ ہی دیر بعد آسکر انتظامیہ اور میزبان کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور ہال میں ایک سم سناٹا چھا گیا۔

WATCH: Moment where crew/cast of 'La La Land' realizes a mistake had been made and 'Moonlight' actually won Best Picture. #Oscars pic.twitter.com/WCCopwsJ66
— Good Morning America (@GMA) 27 February 2017
میزبان نے عجیب تاثرات کے ساتھ مائیک کو تھاما اور گلا صاف کرتے ہوئے معذرت خواہ لہجے میں اعلان کیا گیا بہترین فلم کا ایوارڈ "لا لا لینڈ" کو غلطی سے دیا گیا ہے، اس ایوارڈ کا حقدار کوئی اور ہے، جس کے بعد سال کی بہترین فلم کیلئے "مون لائٹ" کے نام کا اعلان ہوا۔
.@BandryBarry on Best Picture for "Moonlight": "Even in my dreams this could not be true. But to hell with dreams." https://t.co/bkJCcIs2Vw pic.twitter.com/olyJ2OD5FV — ABC News (@ABC) 27 February 2017
مون لائٹ کے کرو، اداکاروں اور دیگر افراد کو اسٹیج پر مدعو کیا گیا اور ان کی امانت آسکر ایوارڈ ان کو دیا گیا۔ سماء