مشرف نے قوم کو دلدل میںپھینک دیا، اے پی سی قرارداد آخری امید ہے، فضل الرحمان

اسٹاف رپورٹر


اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کل جماعتی کانفرنس کی قرارداد کو قوم کی آخری امید قرار دیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی قراردادوں پر عمل کیا جاتا تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتے۔


اسلام آباد میں میڈیا کو کل جماعتی کانفرنس سے متعلق اپنی جماعت کا موقف آگاہ کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حقانی نیٹ ورک کا کوئی وجود نہیں ۔ جلال الدین حقانی ملاعمر کے ہاتھ پر بیعت کرچکے ہیں۔


مولانا فضل الرحمان کے مطابق افغان تحریک طالبان کا پاکستان کے بارے میں رویہ ہمیشہ نرم رہا ہے ۔ پاکستان کے مفاد میں ہے کہ وہ اپنے ہمسایہ ملک افغانستان میں موجود حامی گروپوں سے تعلق بہتر بنائے۔


جے یو آئی کے سرابراہ کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف نے پاکستان کو دلدل میں پھینک دیا جس کا خمیازہ آج بھگتنا پڑرہا ہے۔ سماء

کو

نے

سی

پی

تعلیم

Gullu Butt

Murder

crew

hub

deepens

aisam ul haq

aqeel

Tabool ads will show in this div