کابل؛پاکستانی سفیرکا افغانستان کو دوٹوک جواب

Feb 27, 2017

abrar

کابل:افغان دفترخارجہ میں پاکستانی سفیر ابرار حسین کو طلب کر کے سرحدی علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی پر احتجاج کیاگیا۔ پاکستانی سفیر ابرارحسین نے افغان حکام کو دو ٹوک جواب دے دیا۔ افغان سرحدی علاقے میں گزشتہ روز فائرنگ سے پاکستانی فوجی کے زخمی ہونے کے بعد پاک فوج نے دہشت گردوں کو مؤثر جواب دیا تو  سفارتی محاذ پر پاکستانی سفیر ابرار حسین نے ڈٹ کر جواب دیا۔

افغانستان نے پاکستانی سفیر کو طلب کر کے کارروائی پر احتجاج کیا، ابرار حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان نے شیلنگ میں پہل نہیں کی، پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملوں کے بعد جوابی کارروائی کی گئی۔

واضح ہے کہ گزشتہ روزجنوبی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشتگردوں کی ایک بار پھر فائرنگ سےپاک فوج کا جوان زخمی ہوا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق زخمی جوان کو ہیلی کاپٹر کے زریعے وانا اسپتال منتقل کیاگیا۔ بھرپور جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ سماء

Pakistani Ambassador

Tabool ads will show in this div