غیر ملکی سربراہان پاکستان آنے پر رضامند

Sartaj Aziz Presser Isb Pkg 25-02

اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ تیرہواں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او ) سربراہ اجلاس یکم مارچ کو اسلام آباد میں ہو گا۔

اقتصادی تعاون تنظیم کے آئندہ سربراہ اجلاس سے متعلق صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے مشیر خارجہ نے کہا کہ سات رکن ملکوں نے اعلی سطح پر سربراہ اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مشیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات سے سربراہ اجلاس کو کوئی خطرہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کے واقعات سے اجلاس رکا نہیں کرتے۔حکومت نے کانفرنس کی سیکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کر رکھے ہیں، کانفرنس کے انعقاد سے دنیا بھر میں ہمارا مثبت تشخص اجاگر ہو گا۔

سرتاج عزیز نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سارک سربراہ کانفرنس بھی اسلام آباد میں منعقد ہو۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تنہا کرنیکی بھارت کی تمام کوششیں ناکام ہو چکی ہیں جبکہ سی پیک منصوبے سے باہمی روابط میں تیزی آئی ہے اور اس صورتحال میں ای سی او کی فعالیت اہم ہے۔

ای سی او کے حوالے سے مشیر خارجہ نے کہا کہ اقتصادی تجارتی کوٹہ ای سی او کی سب سے اہم کامیابی ہے، اس سے تجارت کی راہ میں رکاوٹیںدور کرنے میں مدد مل رہی ہے جبکہ مذید تجارتی رکاوٹیں بھی دور ہونگی۔ سماء

FO

sartaj aziz

MEETING

Tabool ads will show in this div