وزیراعظم کو کلین چٹ نہیں ملے گی

Aitzaz Hamid Lhr Pkg 25-02

اسلام آباد: پانامہ کيس پر اعتزازاحسن کہتے ہيں سپریم کورٹ وزیراعظم کےموقف کو درست قرار نہیں دے سکتي، دوسري جانب حامد خان کا کہنا ہے کہ وزيراعظم نوازشريف کو کلین چٹ نہیں ملے گي ۔

پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزازاحسن کہتے ہیں کہ شریف خاندان کے پاس دو قطری خطوں کے سوا کچھ نہیں ہے، اربوں روپے کا ریکارڈ پیش کرنے کی بجائے صرف سرٹیفکیٹ دینے سے ہر شخص کالا دھن سفید کر سکتا ہے۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ اس طرح کالا دھن سفید ہونا شروع ہو جائے تو ناجائز ذرائع کی دولت جائز ہو جائےگی، ہر منشیات فروش اور رشوت خور بھی سرٹیفکیٹ حاصل کر لے گا، ہرشخص ایف بی آر کو سرٹیفکیٹ دکھا کر کہے گا جاؤ بنٹے کھیلو۔

دوسري جانب تحريک انصاف کے رہنماء حامد خان کہتے ہيں کہ ان کے تجربے کے مطابق وزیراعظم کو کلین چٹ نہیں ملے گی، فیصلہ جو بھی ہو وزیراعظم کے خلاف بہت زیادہ مواد سامنے آ گیا، لگتا نہیں کہ فیصلہ مکمل طور پر ہمارے خلاف ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق این اے 125 کی تاریخ عدالت میں لگنے نہیں دے رہے، پانامہ کیس کے بعد اس حلقے کے کیس کی بھي جلد سماعت کی امید ہے، ٹریبونل کی طرح سپریم کورٹ سے بھی فیصلہ میرے حق میں آئے گا۔ سماء

SC

pm nawaz

AITEZAZ AHSAN

Panama

Tabool ads will show in this div