پاکستان کو تنہا کرنے کی بھارتی کوششیں ناکام ہوئیں

maxresdefault اسلام آباد : پاکستان کو تنہا کرنے کی بھارتی کوششیں ناکام ہوگئیں، سرتاج عزیز کہتے ہیں کہ ای سی او کانفرنس کا انعقاد ثابت کر دے گا کہ پاکستان بڑے ایونٹس کی میزبانی کر سکتا ہے، سارک سربراہ کانفرنس بھی اسلام آباد میں کرانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں سینیر مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان کو تنہا کرنے کی بھارتی کوششیں ناکام ہوئيں، اسلامي دنيا سے پاکستان کے تعلقات اچھے ہيں، چاہتے ہیں کہ سارک سربراہ کانفرنس بھی اسلام آباد میں ہو، ہمارا سارک کا سیکريٹری جنرل جلد اپنا عہدہ سنبھال لے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ 13 واں ای سی او سربراہ اجلاس یکم مارچ کو اسلام آباد میں ہوگا، کل اعلی حکام ،28 کو وزرائے خارجہ کونسل کی بیٹھک لگے گی، زیادہ تر سربراہان مملکت نے شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے، ای سی او کے ویژن 2025 کی منظوری بھی دی جائے گی۔ Sartaj Aziz SOT 25-02 سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ سربراہ اجلاس کا مرکزی خیال علاقائی روابط ہے، اس تھیم کی وجہ سے سی پیک کی اہمیت مزید بڑھ گئی، اعلان اسلام آباد کا مسودہ تیار کیا جا چکا ہے، اس وقت ای سی او تنظیم میں 10 ممالک ہیں، کانفرنس کے موقع پر سربراہان کی باہمی ملاقاتیں بھی ہونگی، افغانستان نے ابھی تک شرکت کی تصدیق نہیں کی، سات ممالک نے سربراہ اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ سماء

sartaj aziz

foreign advisor

Tabool ads will show in this div