انسانیت فراموش؛بھارتی فورسزنے معمرخاتون کو گولیوں سے بھون دیا

sialkot

سیالکوٹ: جنگی جنونیت میں مبتلا بھارت پاکستان سے دشمنی میں اندھا ہوگیا۔ غلطی سے سرحد پار کرنے والی بوڑھی خاتون کو  بھی دشمن سمجھ کراندھا دھند گولیاں برسادیں۔ دنیا میں سب سے بڑے جمہوری ملک ہونے کا دعویدار بھارت دراندازی سے باز نہ آیا اورانسانیت بھی فراموش کردی۔ بھارتی فورسز نے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پرغلطی سے سرحد پارکرنے والی بوڑھی خاتون کو بھی نہیں بخشااور دشمن سمجھ کراندھا دھند گولیاں برسادیں۔ بھارتی فورسز کی وحشیانہ فائرنگ سے معمرخاتون رشیدہ بی بی موقع پر ہی شہید ہوگئی ۔رشیدہ بی بی جمعرات کی شب اندھیرے کے باعث سرحد پار کرگئی تھی ۔ پولیس کے مطابق رشیدہ بی بی کا ذہنی توازن بھی درست نہیں تھا۔ میت ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ سماء

sialkot working boundary

Tabool ads will show in this div