پاک فوج کی مالی ضروریات ترجیحی بنیادوں پرپوری ہونگی

1280px-Pakistan_airforce_FC-1_Xiao_Long

اسلام آباد: وزیرخزانہ نے چئیرمن جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات کی۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ پاک فوج کی مالی ضروریات ترجیحی بنیادوں پر پوری کی جائیں گی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سربراہ پاک فضائیہ سے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز چکلالہ میں ملاقات کی ۔

ملاقات میں پاکستان ایئر فورس میں جاری اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر خزانہ نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کے کردار کو سراہا اور کہا کہ دہشتگردی کی لعنت سے چھٹکارا پانے کیلئے پوری قوم نے عزم کررکھا ہے۔ اس جنگ میں پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ اس سلسلے میں مسلح افواج کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پرفنڈ فراہم کیا جائے گا۔ سماء

PAKISTAN AIR FORCE

Tabool ads will show in this div