عمران خان کا آئی ڈی پیز کیمپ کا دورہ، متاثرین نے مسائل سے آگاہ کیا

اسٹاف رپورٹ

بنوں : عمران خان نے بنوں کے آئی ڈی پيز کيمپ کا دورہ کيا، جہاں نقل مکانی کرنے والوں نے انہيں اپنی مشکلات سے آگاہ کيا، تحريک انصاف کے چیئرمين کہتے ہيں، حکومت نے آپريشن سے قبل اعتماد میں نہیں لیا، شمالی وزیرستان سے اب تک 7 لاکھ افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر میں بنوں کے آئی ڈی پیز کیمپ کا فضائی جائزہ لیا، کیمپ کے دورے میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک بھی ان کے ہمراہ تھے، عمران خان کو آئی ڈی پیز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، نقل مکان کرنیوالے کچھ لوگوں نے بھی اپنی مشکلات سے آگاہ کیا۔

عمران خان کا کہنا تھا وہ جانتے ہیں اپنا گھر بار چھوڑنا آسان نہیں، اندازہ نہیں تھا کہ آپریشن ہوگا، حکومت نے آپریشن شروع سے قبل اعتماد میں نہیں لیا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ شمالی وزيرستان سے اب تک 7 لاکھ افراد نقل مکانی کرچکے ہيں، معلوم نہيں تھا کہ اتنی بڑی تعداد ميں لوگ نقل مکانی کريں گے، بعد میں عمران خان اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک آئی ڈی پیز میں گھل مل گئے اور ان کی مشکلات معلوم کیں۔ سماء

آئی

ڈی

tsunami

energy

warne

عمران خان

Tabool ads will show in this div