مئیر کراچی کا فوڈ لیبارٹری پر چھاپہ
کراچی : کچرا تو نہ اٹھا تو مئيرکراچي نے ملاوٹ کرنے والوں کو ہی وارننگ دے ڈالی، ساتھ ہی فوڈ اتھارٹي کي دوبارہ بحالي کا اعلان کرديا۔
آٹھ سالوں میں کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے فوڈ ڈیپارٹمنٹ میں کسی نے آکر جھانکا تک نہیں، مئیر کراچی فوڈ ڈیپارٹمنٹ پہنچے تو آؤٹ آف آرڈرمشینیں دیکھ کر برہم ہوگئے۔
لیبارٹری کے دورے کے بعد وسیم اختر نے میڈیا کو بتایا کہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ کو بجٹ تک نہیں ملتا، وسیم اختر نے کہا وہ جعلی اشیا فروخت کرنے والوں کو نہیں بخشیں گے۔
مئیر کراچی نے یہ بھی کہا کہ وہ سپرمین نہیں ہیں، ميئرکراچي نے کے ايم سي کے اداروں کي بربادي کا سارا ملبہ سندھ حکومت پر ڈال ديا کہا کہ سندھ حکومت کو کراچی والوں کی کوئی فکر نہیں ۔ سماء