کوئٹہ : کچلاک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ 2 پولیس اہلکار جاں بحق

اسٹاف رپورٹ

کوئٹہ : کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 پولیس اہلکاروں کو قتل کردیا، آج شہر میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں جاں بحق پولیس اہلکاروں کی تعداد 3 ہوگئی۔

پولیس کے مطابق پولیس اہلکار سید نور اور عنایت اللہ افطاری کے وقت کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں مرکزی بازار چوک پر ڈیوٹی پر موجود تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اچانک حملہ کردیا، فائرنگ کے نتیجے میں دونوں اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ایس پی صدر محمود نوتیزئی کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 4 تھی جنہوں نے پولیس اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ بھی چھین لیا اور فائرنگ کے بعد پیدل ہی فرار ہوگئے، جاں بحق اہلکاروں کی لاشیں سول اسپتال کچلاک اور بعد ازاں سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردی گئیں۔

کچلاک ہی میں آج صبح نامعلوم افراد نے بس اڈے پر تعینات پولیس اہلکار محمد اشرف کو گولیاں مار کر قتل کردیا تھا، پولیس ذرائع کے مطابق کچلاک میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے واقعات کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سماء

MQM

Tahir-ul-Qadri

فائرنگ

defence

karzai

کچلاک

Tabool ads will show in this div