فیصل آباد کے سستے بازار

Feb 24, 2017

Fsd Sastay Baazar Pkg 24-02

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/02/Fsd-Sastay-Baazar-Pkg-24-02.mp4"][/video]

فیصل آباد: سیکیورٹی خدشات کے باعث فیصل آباد کے سستے بازار بھی بند کردیے گئے، غریب سبزی فروشوں کے گھروں کا چولہا ٹھنڈا پڑگیا۔

فیصل آباد کے سستے بازار جہاں کبھی خریداروں کا رش ہوتا تھا لیکن ملک بھرمیں دہشت گردی کےپہ درپہ حملوں کےبعد سستے بازاروں پہ ویرانیاں چھا گئیں اور کاروبار ختم ہوگیا۔

ریڑھی بان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ کہیں اور جا کہ دوکان بنائیں حکومت ہمیں سیکورٹی دیں۔

سہولت بازارمیں سبزی کی ریڑھی لگا گزربسر کرنےوالا ظہیربھی گھر کا چولہا ٹھنڈا ہونےپرپریشان ہے، ضلعی انتظامیہ نےبازاروں کی بندش پرنرالی منطق پیش کردی ۔

میونسپل کارپوریشن چیف آفیسر نے کہا کہ سیکورٹی تھریٹس بھی ہیں لیکن ہم نئی پالیسیاں بنا رہے ہیں نئے ایکٹ ہیں اس کے مطابق ہم کام کر رہے ہیں۔

سستےداموں خریداری کی سہولت چھن جانےپرشہری بھی ناراض ہیں، ملک سے دہشت گردی کا ناسور جانے کب ختم ہو، امن کی فضا قائم ہو گی تو ان غریبوں کے گھر کا پہیہ بھی چل سکے گا۔ سماء

ISSUES

faislabad

Tabool ads will show in this div