وزیرستان آئی ڈی پیز سے متعلق رپورٹ وزیراعظم کو پیش

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد: شمالی وزیرستان سے گھر بار چھوڑنے والوں کی امداد کیلئے کیا کچھ کیا جارہا ہے،اس سے متعلق تفصیلی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں شمالی وزیرستان سے بے گھر ہونے والے افراد کی امداد سے متعلق رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی گئی۔ تمام رابطہ کار اداروں کی مشترکہ رپورٹ کے مطابق کُل پانچ لاکھ بہتر ہزار پانچ سو انتیس افراد نے نقل مکانی کی جن میں چوالیس ہزار چھ سو تینتیس خاندانوں کی رجسٹریشن کر لی گئی ہے۔

اکتیس ہزار خاندانوں میں تینتیس کروڑ روپے نقد اور ساڑھے چار ہزار ٹن امدادی سامان تقسیم کیا گیا ہے، جب کہ خوراک کے ایک سو دس کلو وزنی، پانچ ہزار تھیلے روزانہ تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ کیمپوں میں بجلی،پانی،طبی امداد اور مسجد کا بھی انتظام کر دیا گیا ہے۔ متاثرین آٹھ جولائی سے موبائل سم کے ذریعے امدادی رقم حاصل کرسکیں گے۔

وزارت خزانہ متاثرین کیلئے ڈیڑھ ارب روپے جاری کر چکی ہے،ای سی سی نے دو ارب اسی کروڑ روپے مالیت کی ساٹھ ہزار ٹن گندم کی منظوری دیدی ہے۔ یو اے ای2 کروڑ ڈالر جبکہ امریکا3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر امداد دیگا۔ سماء

کو

سے

آئی

eid

ڈی

رپورٹ

missiles

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div