عمران خان کا عید الفطر وزیرستان متاثرین کیساتھ منانے کا اعلان
ویب ایڈیٹر:
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آپریشن ضرب عضب کے باعث شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے متاثرین کیساتھ عید الفطر منانے کا اعلان کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ نقل مکانی کرنے والے متاثرین کی تکالیف اور مسائل سے پوری طرح آگاہ ہیں، ایسی صورت حال میں ہم اپنے بھائی کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے، انہوں نے کہا کہ اس سل وہ عید الفطر متاثرین کے ساتھ کیمپوں میں منائیں گے۔
اس سے قبل گزشتہ روز عمران خان نے بنوں میں قائم آئی ڈی پيز کے کيمپوں کا دورہ کيا، جہاں نقل مکانی کرنے والوں نے انہيں اپنی مشکلات سے آگاہ کيا، تحريک انصاف کے چیئرمين کا کہنا تھا کہ حکومت نے آپريشن سے قبل اعتماد میں نہیں لیا، شمالی وزیرستان سے اب تک 7 لاکھ افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا وہ جانتے ہیں اپنا گھر بار چھوڑنا آسان نہیں، اندازہ نہیں تھا کہ آپریشن ہوگا، حکومت نے آپریشن شروع سے قبل اعتماد میں نہیں لیا تھا۔ سماء