کراچی والوں کے لیے خوشخبری
کراچی: وزیربلدیات جام خان شورونے اعلان کیاہےکہ شہر میں جاری تمام ترقیاتی کاموں کوجلدازجلد مکمل کرالیا جائے گا۔
وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو نے رات گئے شہر کےمختلف علاقوں کا دورہ کیا۔انھوں نے میڈیا سے بات کرتےہوئے بتایاکہ شارع فیصل پر دونوں ٹریک پر سڑک کی ازسر نو تعمیر کا رواں سال جون ميں مکمل ہوگا۔
جام خان شورونے خوشخبری دی کہ کراچی کے عوام کو لیاری ایکسپریس وے کی طرز پر ملیرایکسپریس وے کاتحفہ دیں گے۔
جام خان شورونےمزیدبتایاکہ سب میرین چورنگی، راشد منہاس روڈ، ناتھا خان سمیت متعدد مقامات پر انڈر پاسز اور اوور ہیڈ پل کی تعمیر جلد شروع کی جارہی ہے۔
جام خان شورونےمزیدبتایاکہ شہر میں جاری ترقیاتی کاموں پر دن رات کام جاری ہے اور اس کی مکمل مانیٹرنگ میں خود کررہا ہوں۔وزیر بلدیات سندھ نے دعوی کیاکہ کراچی کا اصل رنگ شہریوں کو آئندہ 6 ماہ میں نظر آنا شروع ہوجائے گا۔
ان کاکہناتھاکہ کراچی کے دو اضلاع میں چائنا کی کمپنی کے ذریعے صفائی کا کام آئندہ چند روز میں شروع کردیا جائے گا۔ سماء