ایازصادق کاجادوچل گیا،پیپلزپارٹی مان گئی
اسلام آباد: پیپلزپارٹی نے فوجی عدالتوں کی توسیع کے بارے میں پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کا بائیکاٹ ختم کردیا۔ پیپلزپارٹی آج پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کرے گی۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلزپارٹی کے رہنماخورشید شاہ کو ٹیلی فون کر کے فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر اجلاس کا بائیکاٹ ختم کرکے شرکت کرنے کی دعوت دی۔
ایاز صادق نے خورشید شاہ کو اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے راضی کرنے کی کوشش کی جو سود مند ثابت ہوئی ۔ خورشید شاہ نے اسپیکر کو بتایا کہ وہ پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کرکے شرکت کرنے یا نہ کرنے کے فیصلے سے آگاہ کریں گے۔
حکومت کی جانب سے رابطہ کرنے پر پیپلزپارٹی فوجی عدالتوں کی توسیع سے متعلق اجلاس کا بائیکاٹ کرنے پر آمادہ ہوگئی ہے اور قومی اسمبلی میں پی پی کے پارلیمانی لیڈر نوید قمرآج ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ سماء