آپریشن ردالفساد؛اہم دہشت گردہلاک کردئیےگئے
راول پنڈی: آپریشن ردالفساد میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ پاک افغان بارڈر پر کالعدم جماعت الاحرار سے تعلق رکھنے والے دو ہائی پروفائل دہشت گرد ہلاک کردئیے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے افغان بارڈر پر گولا باری کی جس میں جماعت الا حرار کے دو دہشت گرد مارے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وجیہہ اللہ پاکستان میں دشمن ایجنسیوں کا معاونت کار تھا جو پہلے بھی پنجاب میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔ وجیہہ اللہ الیاس لاہور خودکش حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی تھا۔
سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والا کالعدم جماعت الاحرار کا دوسرا دہشت گرد حکمت عرف قاری زبیر ہے جو افغانستان میں جماعت الاحرار کے ٹرانزٹ کیمپ کا انچارج تھا جب کہ پاکستان کی دشمن ایجنسیوں کا رابطہ کار بھی تھا۔ سماء