پی ایس ایل: کوئٹہ نے کراچی کو 155 رنز کا ہدف دے دیا
دبئی: کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف دے دیا۔
دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مد مقابل ہیں، کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
.@TeamQuetta win toss elect to bowl #HBLPSL #AbKhelJamayGa #KKvQG pic.twitter.com/mGe7Ab299G
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 23, 2017
کراچی کنگز کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز جارحانہ انداز میں ہوا لیکن کپتان سنگاکارا 28 رنز بنائے جبکہ بابر اعظم 36 رنز بنانے کے بعد پویلیئن لوٹ گئے۔
Another win for @TeamQuetta top of the table thats where we want to be!
— Rilee Rossouw (@Rileerr) February 23, 2017
کراچی کنگز کی جانب سے بابر اعظم 36 ، پولارڈ 31 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمود اللہ نے 4 اوورز میں 21 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سماء