مسلم لیگ ن میں گروپ بندی کا تاثر غلط ہے، چوہدری نثار

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات کسی وزیر کی شکایت لگانے کیلئے نہیں کی، کوئی بھی وزیر ان کی وزارت ميں مداخلت نہیں کرسکتا، پارٹی میں گروپ بندی کا تاثر غلط ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ چند وزراء حسد کی آگ کو ٹھنڈا کرنے کیلئے چھپ کر کارروائیاں کررہے ہيں ليکن ان کی کوئی اہمیت نہیں، وزير خزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ کوئی غلط فہمی نہیں بلکہ عزت اور احترام کا رشتہ ہے۔

ان کا کہنا تھا یہ کیسے ممکن ہے ملک مسائل میں پھنسا ہو اور وہ ذاتی مسائل لے کر بیٹھ جائیں۔ سماء

feared

گروپ

ahmadinejad

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div