چوہدری نثار اور رانا ثناء کے استعفیٰ کا مطالبہ
لاہور ميں 10 روز کے دوران دوسری دہشت گرد کارروائی کے بعد سپريم کورٹ بار نے وفاقی وزير داخلہ چوہدری نثار علی خان اور پنجاب کے وزير قانون رانا ثناء اللہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔
لاہور میں دہشت گردی کی دو وارداتوں میں 20 سے زائد افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد میں اعلیٰ پولیس افسران بھی شامل ہیں۔
سپریم کورٹ بار کی ایگزیکٹو کمیٹی نے ڈیفنس لاہور میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے ضياع کا ذمہ دار وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر قانون پنجاب کو ٹھہرايا، ساتھ ہی دونوں اسے مستعفی ہونے کا بھی مطالبہ کردیا۔
سیکریٹری سپریم کورٹ بار آفتاب باجوہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وی وی آئی پیز کی سیکیورٹی پر تعینات ہزاروں اہلکاروں کو واپس بلاکر عوام کے جان و مال کی حفاظت پر لگایا جائے۔ سماء