بلآخر ایان علی بیرون ملک روانہ

کراچی : ڈالر حسینہ کی مُراد باالآخر پوری ہوہی گئی، سپریم کورٹ کے حکم پر ای سی ایل سے نام نکلتے ہی ایان علی پہلی دستیاب فلائٹ سے دبئی اڑ گئیں۔
منی لانڈرنگ کے الزام میں ڈالر گرل کو تقریبا دو سال تک پیشیاں بھگتنا پڑیں، ايک سال گيارہ ماہ اور نو دن بعد بالآخر ماڈل ايان کي دلي مراد برآئي اور وہ دبئي کے ليے اڑان بھرگئيں۔
چودہ مارچ دوہزار پندرہ کو مني لانڈرنگ کے الزام ميں اسلام آباد ائيرپورٹ سے گرفتار ہونے والي ماڈل ايان پانچ ماہ اڈيالہ جيل ميں رہيں اور سولہ پيشياں بھگتانے کے بعد انہيں رہائي ملي۔
کسٹم عدالت نے پانچ لاکھ ڈالر برآمد ہونے کي پاداش ميں ماڈل ايان پر پانچ کروڑ روپے کا جرمانہ بھي کيا،ايف بي آر نے ٹيکس چھپانے پر ماڈل گرل کو چھتيس ملين روپے کا نوٹس جاري کيا، کراچي ميں ماڈل ايان کا گھر بھي اس نوٹس کي ضمانت ميں گروي رکھ ليا گيا۔
سندھ ہائي کورٹ نے متعدد بار ماڈل ايان کا نام اي سي ايل سے خارج کيا مگر احکامات پر عمل درآمد نہ ہوسکا، سپريم کورٹ ميں درخواست مسترد ہونے کے بعد وزارت داخلہ نے ماڈل ايان کا نام اي سي ايل سے نکال ديا اور جناح انٹرنيشنل ائيرپورٹ سے وہ اڑان بھرگئيں۔ سماء