لاہورمیں ایک اوردھماکے کی اطلاع افواہ نکلی

Feb 23, 2017
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/02/Gulburg-Blast-New-Lhr-23-02.mp4"][/video]

Gulburg Blast New Lhr 23-02

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں کچھ ہی دیرکے وقفے سے ایک اور دھماکا سننے کی اطلاع افواہ نکلی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ کہا جا رہا تھا کہ لاہورکے علاقے گلبرگ میں غیر ملکی ریسٹورنٹ کے سامنے دھماکا ہوا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بھاری نفری جائے وقوعہ کی جانب روانہ کی تھی۔

ڈی ایس پی بابر نے سماء کو بتایا کہ گلبرگ ميں کوئي دھماکانہيں ہوا،دھماکےکي افواہ سےلوگوں ميں خوف وہراس پھيلا۔ دھماکے کی افواہ پر ریستورںٹ خالی کرا لیا گیا تھا۔

دھماکے کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر امدادی ٹیمیں بھی جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئیں تھیں جبکہ پاک فوج کےجوان بھي موقع پرپہنچ گئے جہاں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل  ڈیفنس زیڈ بلاک کے ایک ریستورنٹ میں بھی دھماکہ ہوا جس میں 7افراد جاں بحق اور 15زخمی ہوئے ہیں۔ یکے بعد دیگرے دو دھماکوں کے لاہور کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ سماء

gulberg

lahore blast

defence blast

Tabool ads will show in this div