پانچ معززجج ایک شخص کی تلاشی لے رہے ہیں
اسلام آباد:سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہا ہے کہ پاناما کیس ملک کو خانہ جنگی سے بچانے کا کیس ہے۔ پانچ معزز جج ایک شخص کی تلاشی لے رہے ہیں۔ پانچ بنیادی افراد ملک سے باہرہیں۔ پاناما کیس کی اہم ترین اور فیصلہ کن سماعت سے قبل سپریم کورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ دسیاست کی تاریخ کا اہم ترین کیس انجام کو پہنچنے جارہا ہے۔اس تسلسل سے تو میں کبھی اسکول نہیں گیان جس طرح یہاں آتا رہا ہوں۔
شیخ رشید نے کہا کہ کیس کے پانچ بنیادی افراد ملک سے باہر ہیں،ملک میٕں گالی گلوچ اور میڈیا سے لڑنے کے وہ ٹیم رکھی ہے جو آج تک کسی کے کام نہیں آئی۔ نہ یہ ٹیم چوہدریوں کے کام آئی نہ پرویزمشرف کے۔ انہوں نے کہا کہ آج شارٹ،سویٹ،سمارٹ اور سمپل دلائل دوں گا اور فتح ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت کی بقااورآمریت کاراستہ روکنےکاکیس ہے۔ ملک کو خانہ جنگی سے بچانے کا کیس ہے۔ ساری قوم کی نظریں پاناماکیس پرہیں۔ شریف خاندان عدالت میں کوئی منی ٹریل اورثبوت نہیں دےسکا،ایسے کیس کی مثال پاکستان کی تاریخ نہیں ملتی۔ سماء