عمران خان کےکاغذات نامزدگی سےمتعلق کوئی سمری موصول نہیں ہوئی

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے واضح کیا ہے کہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی فراہمی کیلئے کوئی سمری چیف الیکشن کمشنر کو نہیں بھجوائی، دو سے تین روز میں عمل مکمل ہونے پر ارسلان افتخار کو مصدقہ نقول فراہم کر دی جائیں گی۔

ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بتایا کہ کسی بھی رکن پارلیمنٹ کے کاغذات نامزدگی پبلک ڈاکومنٹ ہیں، کوئی بھی شہری درخواست دے کر مصدقہ نقول حاصل کر سکتا ہے۔ ارکان پارلیمنٹ کے کاغذات نامزدگی ویب سائیٹ پر بھی دستیاب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمل مکمل ہونے پر ارسلان افتخار کو مصدقہ نقول دے دی جائیں گی۔ ادھر ارسلان افتخار نے سماء سے گفت گو میں کہا کہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی مصدقہ نقول جمعہ سے قبل ملنے کی امید ہے۔ سماء

law

comedian

standoff

عمران خان

Tabool ads will show in this div