جاوید میانداد نے بورڈ کو خبردار کردیا
کراچی : سابق کرکٹرزنے پی ایس ایل فکسنگ کا معاملہ جلد از جلد حل کرنے کا مطالبہ کردیا ، کہتے ہیں کہ کرکٹرز کے خلاف ثبوت ہیں تو سامنے لائے جائیں۔
سابق کپتان جاوید میانداد نے بورڈ کو خبردار کردیا کہ پی ایس ایل فکسنگ میں انصاف کرنا ہوگا،معاملہ دبانے کی کوششوں سے پاکستان کرکٹ تباہ ہوگی۔
عامر سہیل کا کہنا تھا کہ پی سی بی کرکٹرز کا ٹرائل ،ميڈيا پر نہ کرے،ثبوت ہیں تو وہ سامنے لائے۔
سابق کپتانوں کا کہنا تھا کہ بورڈ فکسنگ پرزيروٹالرنس کےدعوے تو کرتا ہے عمل بھي کرکے دکھائے۔ سماء