آپریشن ضرب عضب، دہشت گردوں پر کاری وار جاری، 13 دہشت گرد ہلاک

اسٹاف رپورٹ

راولپنڈی : آپریشن ضرب عضب دہشت گروں پر قہر ڈھا رہا ہے، پاک فوج کے جوان ہر گزرتے دن دہشت گردوں کے گرد گھيرا تنگ کررہے ہيں، 24 ویں دن شمالی وزیرستان کے علاقے دیگان میں بمباری سے 13 دہشت ہلاک اور 7 ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔

آپريشن ضرب عضب ميں پاک فوج کی بھرپور کارروائياں جاری ہیں، ہر گزرتا دن دہشت گردوں پر بھاری پڑنے لگا، 24 ويں روز مزيد 13 دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار ديا گيا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان کے علاقے دیگان میں بمباری کی، کارروائی میں 13 دہشت گرد ہلاک اور 7 ٹھکانے  تباہ کردیئے گئے۔

عسکری ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں غیر ملکی بھی شامل ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جاری آپریشن میں اب تک ہلاک ملک دشمنوں کی تعداد 413 گئی جبکہ 4 درجن ٹھکانے تباہ کئے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق زمینی اور فضائی آپریشن ساتھ ساتھ جاری ہے، میران شاہ کا بیشتر علاقہ کلیئر کرالیا گیا ہے۔ سماء

Crime

planet

drive

signed

Tabool ads will show in this div