Technology

خالی ٹوائلٹ ڈھونڈنے کیلئے موبائل ایپ تیار

Feb 22, 2017

spring-homes-high-tech-toilets ٹوکیو : جاپان میں خالی ٹوائلٹ ڈھونڈنے کیلئے موبائل ایپلیکیشن تیار کرلی گئی ہے۔ جاپانی کمپنی کی جانب سے یہ ایپلیکیشن تیار کی گئی ہے، اخبار جاپان ٹائمز کے مطابق جاپانی کمپنی کے ڈی ڈی آئی کا کہنا ہے کہ اس کے ملازمین کمپنی دفاتر میں خالی ٹائلٹ ڈھونڈنے پر بہت ٹائم ضائع کرتے تھے اس لیے کمپنی نے ایک ایپ بنائی ہے جو قریبی خالی ٹائلٹ کے بارے میں صارفین کو آگاہ کرتی ہے۔ MTIyNDM0NzY2Mjc1Mzc0MzYx کمپنی کے مطابق ٹائلٹ کے دروازوں پر سنسر لگائے گئے ہیں جن کا رابطہ مرکزی کمپیوٹر سسٹم سے ہے اور جونہی ایک ٹائلٹ خالی ہوتا ہے سنسرز سسٹم کو اس بارے میں آگاہ کر دیتے ہیں۔ امید کی جاری رہی ہے کہ اگر یہ سکیم دفاتر میں کامیاب رہی تو اسے دیگر جگہوں جیسے، ریلوے اسٹیشن، شاپنگ سینٹرز اور دیگر عوامی مقامات پر بھی متعارف کروایا جائے گا۔ japan-toilet-washpo اس بارے میں کمپنی کے ترجمان ڈسوکی مورو کا کہنا کہ لوگ خالی ٹائلٹ کو ڈھونڈنے کیلئے یا پھر ٹائلٹ کے خالی ہونے کا انتظار کر کے، وقت ضائع کرتے ہیں، ہمارا خیال ہے کہ اس ایپ سے یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ 0-Header-Image-Hi-Tech-Toilets.jpeg واضح رہے کہ جاپان میں انتہائی ہائی ٹیک ٹائلٹ بنتے ہیں اور ان میں سے کچھ کی قیمت 12 ہزار ڈالر تک ہوتی ہے۔ ان ٹائلٹس میں صفائی کا خودکار نظام نصب ہوتا ہے، یہ صارف کی صفائی کا کام بھی خود ہی انجام دیتے ہیں۔ اب جاپانی کمپنیاں یورپ میں یہ ٹوائلٹس متعارف کروانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ سماء

MOBILE APP

USER

COMPUTER

Cell phone

BATHROOM

mobile application

high tech

Tabool ads will show in this div