کراچی،سورج چڑھتےہی دہشتگردوں پر زمین تنگ،8دہشتگرد ہلاک

172.16.22.9_07_2017022210041124

کراچی : شہر قائد میں بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں پر زمین تنگ کردی، بکرا پیٹری کے قریب خصیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کا امیر گل زمان کارندوں سمیت نشان عبرت بن گیا۔ دہشت گرد لیپ ٹاپ بم سے علاقہ اڑانا چاہتے تھے۔ کراچی کے علاقے ملیر بکرا پیڑی میں صبح سویرے خصیہ اطلاعات پر پولیس کارروائی کیلئے پہنچی، تو دہشت گردوں نے اہل کاروں پر جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کر ڈالی، مقابلے میں کالعدم ٹی ٹی پی کا امیر آٹھ دہشت گردوں سمیت مارا گیا۔   ایس ایس پی راؤ انوار کے مطابق گل زمان کراچی میں بڑی کارروائی کرنا چاہتا تھا، ہلاک دہشت گردوں سے خودکش جیکٹس اور بارودی مواد برآمد ہوا، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن انٹیلی جنس بنیاد پر کیا گیا۔ 172.16.22.9_07_20170222100418503

Malir Dead Bodies Khi 22-02راؤ انوار کے مطابق گل زمان دہشت گردی کی بڑی وارداتوں میں ملوث تھا، ایک دہشت گرد کی شناخت تاج محمد عرف لالہ کے نام سے ہوئی، جب کہ ایک دہشت گرد کی عمر16سال کے قریب ہے، کم عمر دہشت گرد کو خودکش بمبار تھا۔

172.16.22.9_07_20170222100402950 راؤ انوار کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا نیٹ ورک افغانستان میں موجود ہے، ہلاک دہشت گردوں کے کالعدم جماعت الحرار ، جنداللہ اور ٹی ٹی پی سے تعلق تھا۔ دہشت گردوں سے پہلی بار لیپ ٹاپ بھی برآمد کیا گیا، دہشت گرد لیپ ٹاپ بم کے ذریعے علاقے کو اڑانا چاہتے تھے۔ سماء

KARACHI OPERATION

RAO ANWAR

terrorist killed

COMBING OPERATION

Jamat ul Ahrar

gul zaman

Tabool ads will show in this div