وزیراعظم تین روزہ دورے پر آج ترکی روانہ ہونگے

news-1487662827-7273

اسلام آباد: وزیراعظم محمد نواز شریف تین روزہ دورے پر آج ترکی روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ پاکستان اور ترکی کی اعلیٰ سطح کی تزویراتی تعاون کونسل کے پانچویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا جس میں وزراء اور اعلیٰ حکام شامل ہوں گے۔

وزیراعظم ترک ہم منصب بن علی یلدرم کے ساتھ جمعرات کو انقرہ میں تزویراتی تعاون کونسل کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ فریقین مختلف شعبوں میں تعاون پر غور کریں گے۔

اس موقع پر متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔ نواز شریف ترک قیادت کے ساتھ دوطرفہ علاقائی اور عالمی معاملات پر بھی تفصیلی مشاورت بھی کریں گے۔ سماء

economic

PM Nawaz Sharif

Bin ali yildrim

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div