کور کمانڈر ملتان کا مردم شماری سے متعلق انتظامات کا جائزہ

Feb 21, 2017

why-the-census-is-threatening-the-political-status-quo-in-pakistan-1459587096-3004 ملتان : کور کمانڈرملتان لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار کی زیر صدارت کور ہیڈ کوارٹرز میں چھٹی قومی مردم شماری کے سلسلے میں آرمی و سول انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کا اجلاس ہوا، جس میں مردم شماری کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کامکمل جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس کے شرکاء نے اپنے متعلقہ محکموں کی جانب سے کئے جانے والے ممکنہ اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

کور کمانڈرلیفٹیننٹ ملتان جنرل سرفراز ستار نے مردم شماری کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کی بہتری کے لئے ضروری ہدایات دیتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان باہمی ہم آہنگی اور خوش اسلوبی کے تسلسل پر زور دیا ۔

اجلاس میں ملتان ، ساہیوال ، ڈی جی خان کے اضلاع میں ہونے والی مردم شماری میں ملتان کور کے آفیسرز اور جوان پوری ایمانداری اور لگن کے ساتھ ذمہ داری کو نبھائیں گے ۔

کور کمانڈر ملتان کا مزید کہنا تھا کہ مردم شماری میں ملتان کور سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر بہتر انداز میں خدمات سر انجام دے گی۔ سماء

SUPREME COURT OF PAKISTAN

core commander

corp multan

Tabool ads will show in this div