مادر ملت فاطمہ جناح کی برسی آج منائی جا رہی ہے

اسٹاف رپورٹ


کراچی : مادر ملت محترمہ فاطمہ علی جناح کی سینتالیسیویں برسی آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے، اس موقع پر مختلف شہروں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔

قائد اعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح نے تحریک پاکستان اور ملک کیلئے بے مثال کردار ادا کیا۔ 1929 میں قائد اعظم کی اہلیہ کے انتقال کے بعد ان کی زندگی یکسر بدل گئی ۔ محترمہ نے قائداعظم کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے برصغیر کی مسلم خواتین کو ایک پلیٹ فارم پرجمع کر کے حصول پاکستان کی منزل کو آسان تر کر دیا ۔ ان کی گراں قدر خدمات پر قوم نے انہیں مادر ملت کا خطاب دیا۔

سال 1964 میں پیرانہ سالی کے باوجود قوم اور جمہوریت کی خاطر فوجی آمر جنرل ایوب کا مقابلہ کیا اور شمع جمہوریت کہلائیں، ایک آمر کے خلاف انتخابات میں حصہ لے کر انہوں نے معاشرے میں پسے ہوئے طبقات اور بالخصوص خواتین کو مشکلات کے سامنے ڈٹ جانے کا سبق بھی دیا۔ آپ نے کلکتہ یونی ورسٹی سے تعلیم حاصل کی، اور بعد ازاں اپنے بھائی کے ساتھ آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی۔

محترمہ فاطمہ علی جناح 9 جولائی 1967 کو تہتر برس کی عمر میں اس دار فانی سے کوچ کرگئیں، پاکستانی قوم ان کی گراں قدر قومی خدمات پر انہیں آج بھی یاد کرتی ہے۔ سماء

کی

آج

africa

beats

جا

President

freezes

Tabool ads will show in this div