بہادری کی انتہا، خطرناک ترین فوٹوشوٹ

Video Russian adult model dangles from Dubai skyscraper in death-defying stunt (4) دبئی کی پولیس نے ایک روسی ماڈل کو متنبہ کیا ہے کہ وہ بلند عمارت سے بغیر کسی حفاظتی بیلٹ کے لٹکنے کی کوشش آئندہ نہیں کریں۔

بی بی سی کے مطابق 22 سالہ روسی ماڈل وکٹوریہ کا ہاتھ ان کے اسسٹنٹ نے پکڑا اور وہ 73 منزلہ دبئی مرینا عمارت سے فوٹو شوٹ کے لیے لٹک گئیں۔

nintchdbpict000303301220

وکٹوریہ نے اپنی ویڈیو اور تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا 'مجھے اب بھی یقین نہیں آ رہا کہ میں نے ایسا کیا۔ میں جب بھی ویڈیو دیکھتی ہوں تو میری ہتھیلیوں میں پسینہ آ جاتا ہے۔

nintchdbpict000303301314

تاہم مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نےروس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ سے تعلق رکھنے والی وکٹوریہ کو طلب کیا ہے اور حلف نامے پر دستخط کرائے ہیں کہ وہ اپنے کام کے لیے آئندہ اپنی جان کو خطرے میں نہیں ڈالیں گی۔

nintchdbpict000303301037

وکٹوریہ کی جانب سے اپنے پرخطر فوٹو شوٹ کی جو تصاویر انسٹا گرام پر ڈالی گئی ہیں ان کو 70 ہزار افراد نے پسند کیا ہے جبکہ تین لاکھ 80 ہزار افراد نے ویڈیو کو پسند کیا ہے۔

photoshoot

skyscrapers

Tabool ads will show in this div