ملکی سرزمین پر امریکی بوٹ برداشت نہیں کئے جائیں گے: رضا ربانی

اسٹاف رپورٹر


اسلام آباد: رضا ربانی کہتے ہیں کہ ملکی سرزمین پر امریکی بوٹ برداشت نہیں کئے جائیں گےجبکہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی نے پاک امریکا کشیدگی پر  وزارت دفاع کے حکام کو گیارہ اکتوبر کو طلب کر لیا ہے۔


 قومی سلامتی کی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس رضا ربانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر نے پاک امریکا تعلقات سے متعلق کمیٹی کو بریفنگ دی۔


 اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے میاں رضا ربانی نے کہا کہ امریکا الزامات کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنائے۔ گیارہ اکتوبر کو  وزارت دفاع کی بریفنگ کے بعد کمیٹی سفارشات وضع کرے گی۔ سماٴ

پر

2015

law

امریکی

eyes

games

gitmo

objections

Tabool ads will show in this div