مردہ زندہ ہوگیا

58ab6910c461882e5a8b45cb کرناٹک: بھارتی شہر دروات میں سترہ سالہ لڑکا اپنے جنازے میں اٹھ بیٹھا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ پر جاری رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک میں مردہ سمجھے جانے والے سترہ سالہ لڑکے کو آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے لے کر جایا جا رہا تھا کہ دوران سفر وہ اٹھا بیٹھا۔ یہ منظر دیکھ کر قریب موجود افراد خوف کے مارے چیختے ہوئے بھاگ گئے، جب کہ کئی افراد بے ہوش ہو کر گر پڑے۔ سترہ سالہ کمار ماریواد کو کچھ روز قبل پاگل کتے کے کاٹنے پر تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جس کے بعد تیز بخار کے باعث کمار کو ایک ہفتے تک اسپتال کے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا۔ ڈاکٹرز نے کمار کے اہل خانہ کو بتا دیا تھا کہ ایسی حالت میں وہ زیادہ روز نہیں جی پائے گا۔ بعد ازاں کمار کو وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا، جس کے بعد اس کی حالت مزید خراب ہوگئی، وائرس پورے جسم پر پھیلنے کے باعث کمار کی حالت اتنی خراب ہو گئی کہ اس کے گھر والے سمجھ بیٹھے کہ وہ مر گیا ہے۔ بھارتی رپورٹ کے مطابق کمار نے نویں جماعت تک تعلیم حاصل کرسکا،پسماندہ گھریلو حالات کے باعث کمار نویں سے آگے تعلیم جاری نہ رکھ سکا اور ماں باپ کا ہاتھ بٹانے کیلئے مقامی فیکٹری میں مزدور کی حیثیت سے کام کرنے لگا۔

cgxg کمار کا ایک بڑا بھائی بھی ہے، جو جسمانی طور پر معذور ہے، کمار کے والدین نے بڑے بھائی کے علاج میں تعاون کیلئے حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔ سماء

body

FUNERAL

INTERESTING

BOY

boy wakes up during funeral in india

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div