ملتان : 3 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، ملزم گرفتار

اسٹاف رپورٹ

ملتان : ملتان میں 3 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، ورثاء نے ملزم کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کے حوالے کردیا۔

ملتان میں 3 سالہ معصوم بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کردیا گیا، ملتان کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ کالونی میں بچی کھیلتے ہوئے پڑوسی کے گھر چلی گئی تھی، گھر میں نوجوان ملازم تنہا تھا، جس نے بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا۔

صبح 9 بجے سے لاپتہ بچی کو تلاش کرتے اہل خانہ جب پڑوسی کے گھر پہنچے تو دروازہ اندر سے بند تھا، بچی کے گھر والے چھت سے گھر میں داخل ہوئے تو ملزم سمیع اللہ واش روم میں چھپ گیا، اہل خانہ نے ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا، مزید کارروائی میڈیکل رپورٹ کے بعد کی جائے گی۔ سماء

Azadi March

nepra

squads

Tabool ads will show in this div