رئیل اسٹیٹ ٹائیکون کو نوازنے کیلئےاے ٹی سی کی منتقلی

ATC Court Karachi 12June12

کراچی:انسداد دہشتگردی عدالت کلفٹن کی سینٹرل جیل منتقلی کے فیصلے کے محرکات سامنے آگئے۔ رئیل اسٹیٹ ٹائیکون کو نوازنے کے لیے اعلیٰ ترین سیاسی شخصیت کے حکم پرکلفٹن کا اے ٹی سی کمپلیکس خالی کرایاجارہا ہے ۔ اے ٹی سی کلفٹن کی سینٹرل جیل منتقلی کا فیصلہ تو کرلیا گیا لیکن کراچی میں انسداد دہشت گردی کی دس نئی عدالتوں کی سمری منظور نہیں کی جارہی ڈھائی ماہ گزرنے کے باوجود دس نئی عدالتوں کے لیے ججز کا تقرر نہیں ہوسکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اے ٹی سی کو سینٹرل جیل منتقل کرنے کے فیصلے کی وجہ رئیل اسٹیٹ ٹائیکون کو نوازناہے۔

سینٹرل جیل کراچی میں چھ انسداد دہشتگردی عدالتیں تعمیرکی جا چکی ہیں اور چار تکمیل کے مراحل میں ہیں ۔ کلفٹن اے ٹی سی کوخالی کرانے کیلئے پہلے پرانی عدالتوں کو سینٹرل جیل بھیجا جارہا ہے ۔ سماء

ATC

CENTRAL JAIL

real state tycoon

Tabool ads will show in this div