پی ایس ایل : اسلام آباد یونائیٹڈ کا لاہور قلندرز کو 146 رنز کا ہدف

PSL-Lq

شارجہ : پاکستان سپر لیگ کے 14ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 146 رنز کا ہدف دے دیا، عامر یامین نے 3 شکار کئے۔

پی ایس ایل 2017ء کے 14ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بناسکی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو شروع سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، 83 رنز پر 6 بلے باز پویلین لوٹ گئے، اسمتھ 20 اور کپتان مصباح الحق 16 رنز بنا کر امپائر کے غلط فیصلے کا شکار بنے، رفعت اللہ مہمند 18، بریڈ ہیڈن 1، بین ڈکیٹ 14 اور شین واٹسن 7 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

اسلام آباد کے بہترین اور منجھے ہوئے انٹرنیشنلے بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد نوجوان بیٹسمین شاداب خان اور عماد بٹ کریز پر آئے، دونوں نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 51 رنز کی شراکت قائم کی، عماد 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

شاداب خان نے 24 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 42 رنز اسکور کئے، وہ اننگز کی آخری گیند پر دوسرا رن لینے کی کوشش میں رن آؤٹ ہوئے۔

لاہور کی جانب سے عامر یامین نے 17 رنز دے کر 3 اور یاسر شاہ نے 27 رنز کے بدلے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سہیل تنویر اور سنیل نارائن ایک ایک وکٹ لے سکے۔ سماء

lahore qalandars

ISLAMABAD UNITED

Pakistan Super League 2017

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div