پاکستان اور افغانستان کشیدگی کے جلد خاتمے پر متفق

اسلام آباد : مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے افغان سفیر عمر زاخیلوال کی ملاقات ہوئی، دونوں جانب سے کشیدگی جلد ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمر زاخیلوال نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد جاری بیان میں افغان سفیر کا کہنا تھا کہ کابل سے واپسی پر مشیر خارجہ اور پاکستانی عسکری حکام سے ملاقاتیں ہوئیں جس میں ہم نے ایک سمت میں چلنے پر اتفاق کیا جبکہ دونوں ممالک کشیدگی جلد ختم ہونے کیلئے پر امید ہیں۔

افغان سفیر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تحفظات اور شکایات کے ازالے کیلئے سازگار ماحول کی توقع ہے اور اُمید ہے کہ مذاکرات کے نتیجے میں دو طرفہ تناؤ کم ہوگا۔ سماء

sartaj aziz

Border Tension

Tabool ads will show in this div