شریف خاندان کی درخواست خارج

SC Sugar Mills Case Isb Pkg 20-02

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے شوگر ملز کی بندش کے خلاف شریف خاندان کی نظرثانی درخواست خارج کر دی، عدالت نے قرار دیا کہ شوگر ملز پر پابندی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کو فیصلہ کرنے دیا جائے ۔

شوگر ملز کو کام سے روکنے کے معاملہ پر سپریم کورٹ نے شریف خاندان کی نظرثانی درخواست خارج کر دی، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ بنچ نے قرار دیا کہ لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہو چکی،ہائیکورٹ کو معاملے کا فیصلہ کرنے دیا جائے ۔

عدالت عظمٰی نے نو فروری کو شریف خاندان کی تین شوگر ملوں اتفاق، چوہدری اور حبیب شوگر ملز کو کام سے روک دیا تھا۔

نظرثانی درخواست میں چوہدری شوگر مل کا مؤقف تھا کہ گنے کی کریشنگ رُکنے سے نہ کسان متاثر ہوگا بلکہ چینی کی قلت بھی پیدا ہو سکتی ہے۔

گنا کرشنگ سے متعلق جہانگیرترین کی جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کی نظرثانی درخواست بھی غیرموثر ہونے پر خارج کر دی گئی۔ سماء

sugar mills

shariff family

Tabool ads will show in this div