لاہوری خوشی سے جھوم اٹھے
لاہور: پی ایس ایل ٹو کا فائنل لاہور میں کرانے کا فیصلہ ہوا تو شہریوں نے اپنی سیٹ ایڈوانس بک کرانے کا اعلان کردیا، کہتے ہیں ایسے تیاری سے آئیں گے کہ سب دیکھتے ہی رہ جائیں گے۔
پی ایس ایل فائنل کي ميزباني پر لاہوري خوشي سےجھوم اٹھے کہتے ہیں خبر گرمی میں ٹھنڈی ہوا کے جھونکے سے کم نہیں ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ اچھی خبر ہے آج کے ماحول میں ثابت ہوا دہشت گردی سے نہیں ڈرتے۔
کرکٹ کے دیوانے صرف خوشیوں میں مصروف نہیں انہوں نے فائنل کي پلاننگ بھي کرلي، فينز کہتے ہيں لاہورمين غيرملکي کھلاڑيوں کو بھي بھرپورسپورٹ ملے گي۔
شائقین شکر گزار ہیں کہ کرکٹ کے ستار ے لاہور پدھاریں گے اور اپنے ہنر دکھائیں گے اور یہ اب گن گن کر دن گزاریں گے۔ سماء
advance booking
Pakistan Super League 2017
تبولا
Tabool ads will show in this div