افغان مسئلےکاسیاسی حل ہی بہترین آپشن ہے

UN Envoy Meet Fatmi Isb Pkg 20-02 [video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/02/UN-Envoy-Meet-Fatmi-Isb-Pkg-20-02.mp4"][/video]  

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی تادامیچی یاما موتونے دورہ پاکستان میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے ملاقات کی۔طارق فاطمی نے کہا کہ افغان مسئلے کا سیاسی حل ہی بہترین آپشن ہے۔

اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل کےنمائندہ خصوصی برائے افغانستان اہم دورے پرپاکستان آئے۔ انھوں نےوزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں افغانستان کی صورتحال اور خطے میں قیام امن پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

FO

دفتر خارجہ کے مطابق طارق فاطمی نےخطےمیں امن کیلئےمؤثربارڈر منیجمنٹ کوضروری قراردیا۔انھوں نے کہاکہ افغانستان میں پائیدارامن اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔افغانستان میں امن و استحکام کیلئے پاکستانی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔طارق فاطمی نےواضح کیاکہ افغان مسئلے کا سیاسی حل ہی بہترین آپشن ہے۔چار ملکی افغان مفاہمتی عمل بحال ہونا چاہیے۔

اقوام متحدہ کے نمائندے نے افغانستان میں امن کیلئے پاکستانی کوششوں کو سراہا۔ سماء

UNITED NATIONS

Tabool ads will show in this div