نواز لیگ نے جھوٹے مقدمات بنائے تو جمہوریت کو نقصان ہوگا، فاروق نائیک

اسٹاف رپورٹ

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کا کراچی میں مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں موجودہ حکومت کی جانب سے رہنماؤں کے پرانے مقدمات پر نئی ایف آئی آر کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا گیا، فاروق ایچ نائیک کہتے ہیں نون لیگ نے جھوٹے مقدمے بنائے تو جمہوریت کو نقصان ہوگا۔

پرانے مقدمات پر نئی ایف آئی آر کے معاملے سے کیسے نمٹا جائے، پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء کراچی میں سر جوڑ کر بیٹھ گئے، اجلاس میں ملک کی موجوہ سیاسی صورتحال، کراچی میں امن و امان، دہشتگردوں کے خلاف آپریشن اور دیگر اہم امور بھی زیر بحث آئے، پی پی رہنماؤں پر نئے مقدمات کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، سابق چیئرمین سینیٹ فاروق ایچ نائیک اور سینئر رہنما مخدوم امین فہیم شریک ہوئے، مشاورتی اجلاس کے بعد سماء سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو اپنی عادتیں بدلنا ہوگی۔

یوسف رضا گیلانی کے وکیل اور سابق چیئرمین سینیٹ فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ یہ اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ موجودہ کیسز پر نئی ایف آئی آر درج کی جا رہی ہیں، جو تشویشناک بات ہے۔

مخدوم امین فہیم نے پنجابی زبان کے محاورے میں ن لیگ کی حکومت سے شکوہ کیا، مشاورتی اجلاس میں سینئر رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ نئی ایف آئی آر اور عدالتوں میں جاری مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ سماء

boys

uruguay

Tabool ads will show in this div