بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کے انتقال کی افواہ

Feb 20, 2017

farida sss

ممبئی : بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ فریدہ جلال کے انتقال کی جھوٹی خبروں کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اداکارہ نے فوری طور پر انہیں بے بنیاد قرار دیا۔

اتوار کی صبح جیسے ہی کسی نے سوشل میڈیا پر ان کی موت کی جھوٹی خبر پھیلائی، شام تک اس کے بارے میں فریدہ کے گھر والوں سے لوگوں کی پوچھ گچھ شروع ہو گئی۔

اداکارہ کو جب یہ بات پتہ چلی تو پہلے انہیں ہنسی آئی، لیکن جب لوگوں کے فون آنے شروع ہوئے تو وہ پریشان ہو گئیں۔ بعد میں خود فریدہ نے بتایا کہ میں صحت مند ہوں، مجھے کچھ نہیں ہوا ہے، پتہ نہیں لوگ کیوں اس طرح کی خبریں پھیلاتے ہیں۔

327031-farida-jalal-ddlj

واضح رہے کہ فریدہ جلال نے اپنے کیریئر کا آغاز 1963 میں فلم یہ راستے ہیں پیار کے سے ایک چائلد اسٹار کے طور پر کیا۔وہ اپنے کیریئر میں 200 سے زائد فلموں میں جلوہ گر ہوچکی ہیں، جن میں ہندی سینما کی کامیاب فلم ‘دل والے دلہنیا لے جائیں گے شامل ہے۔

اداکارہ کو 1971 میں آئی فلم 'پارس' کے لئے بیسٹ سپورٹنگ اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا تھا، ان کی فلم سرگوشیاں بھی رواں سال ریلیز ہوگی۔ سماء

death

ACTRESS

rumors

Tabool ads will show in this div