کراچی: وزیراعظم کا امن وامان پراجلاس بے اثر، ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی

کراچی: وزیراعظم کا دورہ ختم ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی قاتل سرگرم ہو گئے۔ فائرنگ اور پُرتشدد واقعات میں پولیس اہلکار سمیت چھ افراد کی جان چلی گئی۔


وزیراعظم کو کراچی سے گئے چند گھنٹے نہیں گزرے کہ ایک بار پھر خون کی ندیاں بہنے لگیں ۔ منگھو پیر اجتماع گاہ روڈ پر پولیس اہلکار ذیشان کو نشانہ بنایا گیا ۔ جو ڈیوٹی ختم کرکے گھر جارہا تھا ۔۔ صرف ماہ رمضان میں جاں بحق پولیس اہلکاروں کی تعداد 7 ہوگئی ۔

ادھر لیاری میں بدامنی کا بازار پھر سے گرم ہوگیا ہے ۔ لیاری چاکیواڑہ سے نوجوان کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی ۔ افشانی گلی میں رحمت اور خلیل کو گولی مار کر موت کے گھاٹ اتارا گیا ۔

دوسری جانب رینجرز اور پولیس نے لیاری کی مختلف گلیوں کو سیل کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔ رینجرز ذرائع کے مطابق ، مقتولین کو مخبری کے شبے میں لیاری گینگ وار کے کارندوں نے قتل کیا ۔

رینجرز ذرائع کے مطابق ، آدھی رات کے بعد علاقے میں بھرپور آپریشن شروع کیا جائیگا ۔

اس سے قبل قصبہ کالونی کٹی پہاڑی کے قریب  نماز پڑھ کر نکلنے والے ریاض حبیب کو سر پر گولی مار قتل کردیا گیا ۔ لیاری لی مارکیٹ بھی نشانہ بنایا گیا ۔ ضمیر نامی نوجوان کو  شدید زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا ۔ سماء 

burger

eid

style

امن وامان

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div